: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک اہلکار
سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پاک ہائی کمیشن کے اس افسر کو سفارتی استثنیٰ کی وجہ
سے پوچھ گچھ کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے خبر آئی تھی کہ اس افسر کو گرفتار
کیا گیا ہے۔ پولیس نے محمد اختر نام کے اس ہائی کمیشن کے افسر سے فوج سے
منسلک اہم معلومات لیک کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کی۔ اس سے کچھ اہم
دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اختر آئی ایس آئی پے رول پر
تھا۔ پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار محمد اختر کے پاس سے حساس دستاویزات، نقشے،
پین ڈرائیو اور فوج کی تعیناتی کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پاکستانی
ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت داخلہ نے طلب کیا ہے۔ دہلی پولیس کرائم
برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ تین اور
لوگ بھی اس کے ریڈار پر ہیں۔ دہلی میں
ایک دن پہلے ہی دو پاک جاسوس گرفتار ہوئے تھے۔ یہ دونوں ہندوستان کے ہی
شہری ہیں اور ناگپور سے دہلی آئے تھے۔ ان کا مقصد محمد اختر کو فوج سے
منسلک معلومات فراہم کرانا تھا۔ ان دونوں کے بیانات کے بعد ہی پاک سفارت
خانے کے افسر سے پوچھ گچھ کی گئی۔ محمد اختر پاکستانی شہری ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس کو اس کی
کافی وقت سے تلاش تھی۔ ڈپلومیٹک استثنیٰ کی وجہ سے اس کی گرفتاری نہیں ہو
سکے گی اور کچھ گھنٹوں میں اس سے ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہا جائے گا۔
محمد اختر کی عمر 35 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے راجستھان سے دو
لوگ پکڑے گئے تھے جن کا یہ ہینڈلر ہے۔ دہلی پولیس ذرائع سے ملی معلومات کے
مطابق آئی بی کے اشارہ پر دہلی پولیس نے یہ پوچھ گچھ کی ہے۔